• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں جنگی جرائم کے الزام میں سابق آسٹریلوی فوجی گرفتارتازترین

March 20, 2023

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلیا کے ایک سابق فوجی کو ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے گرفتار کرلیا گیا ہے، اس پر افغانستان میں دوران ملازمت جنگی جرائم کا الزام ہے۔

آسٹریلیا کے دفتر برائے اسپیشل انویسٹی گیٹر (او ایس آئی)  اور آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 41 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر فوجداری قانون کے تحت جنگی جرائم اور قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو نیوساؤتھ ویلز خطے سےگرفتار کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ اسے نیو ساؤتھ ویلز کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس نے آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے ساتھ افغانستان میں تعیناتی کے دوران ایک افغان شہری کو قتل کیا تھا۔اس طر ح کے جنگی جرائم اور قتل کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے ایک رپورٹ میں اس شخص کو شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  2020 میں اے بی سی کی تحقیقی رپورٹ "فور کارنر" میں اس شخص کو افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گندم کے کھیت میں ایک افغان شخص کو گولی مارتے دیکھا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق اے بی سی انویسٹی گیشنز کا خیال ہے کہ  او ایس آئی کی ایک ٹیم نے 2 برس سے زائد عرصے تک اس قتل کی تحقیق کی تھی ۔ٹیم میں قتل کا سراغ لگانے والے سراغ رساں اور ایک انٹیلی جنس افسر شامل تھے۔