• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف آپریشن، متعدد گرفتارتازترین

June 02, 2024

کابل (شِنہوا) افغانستان کےمغربی صوبے ہرات میں حکام نے دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا صفایا کرتے ہوئے اس سے تعلق رکھنے والے متعددافراد کو گرفتارکرلیا۔

نجی میڈیا ادارے آریانا نیوز نے صوبائی حکومت کے ترجمان نثار احمد الیاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گر یہ نیٹ ورک گزشتہ 8 ماہ سے تخریب کاری کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا اس نے ایک ماہ قبل ایک مسجد کو نشانہ بنانا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

عہدیدار نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے گرفتار افراد کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے، تاہم انہوں نے عسکریت پسند گروہ کی شناخت نہیں بتائی ہے۔

اپریل کے اختتام پر ہرات کے ضلع غزارہ میں ایک مسجد پر حملے میں کم از کم چھ نمازی جاں بحق ہوگئے تھے، حملے کی ذمہ داری داعش  گروہ نے قبول کی تھی۔ یہ گروہ افغانستان میں گزشتہ 2 برس سے زائد عرصے میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔