خوست(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں منگل کو ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ضلع اسماعیل خیل مندوزئی کے گاؤں بہرام خیل میں ایک گھر کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
اہلکار نے کہا کہ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔