• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں دھماکہ، نائب صوبائی گورنرسمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمیتازترین

June 06, 2023

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کےصوبے بدخشاں کےدارالحکومت فیض آباد میں دھماکے کے نتیجے میں صوبے کے نائب گورنرسمیت دو افراد جاں بحق اورچھ دیگر زخمی ہو گئے۔

صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت قاری معاذ الدین احمدی نے شِنہوا کو بتایا کہ فیض آباد شہر میں منگل کوہونے والے دھماکے میں صوبہ بدخشاں کے نائب گورنر مولوی نثار احمد احمدی سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کار بم دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 15 منٹ پر فیض آباد شہر کے علاقے چراہی محاکمہ میں ہوا۔

انہوں نے  اس تباہ کن حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے کسی گروپ یا تنظیم کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔