• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں داعش کے 2 اہم ممبران ہلاکتازترین

November 08, 2022

اسعد آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع شیگل میں سیکورٹی فورسز کی ایک خصوصی کارروائی میں داعش کے 2 ممبران ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے کمانڈر عبدالحق حقانی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 6 بجے ضلع شیگل کے علاقے لاچی میں انٹیلی جنس اور اسپیشل سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے ایک خصوصی آپریشن میں داعش کی دو اہم شخصیات کا سراغ لگا کر انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ خصوصی آپریشن میں رضوان کے نام سے معروف ایک رینکنگ کمانڈر "صفت اللہ"  اور گروہ کا مقرر کردہ جج عبدالرحمٰن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

طالبان انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر میں داعش کیخلاف اپنی جنگ تیز کر دی گئی ہے ، ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ قبل مغربی کابل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران داعش کے متعدد ممبران کو پکڑا گیا تھا۔