لشکرگاہ(شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے حوزہ سیدان میں ایک بم دھماکے کے باعث 1 بچہ جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ راشد نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بدقسمت بچوں کو ایک کھلونا نما بم ملا اور وہ اس سے کھیلنے لگے لیکن اچانک یہ بم پھٹ گیا اور اس کے نتیجے میں 1 بچہ موقع پر ہی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان کو دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران لاتعداد بم پھٹنے سے بچے رہ گئے ہیں جن کے باعث بیشتر بچوں سمیت متعدد افغان شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔