• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماں اور 5 بچے جاں بحقتازترین

March 20, 2023

فیروز کوہ(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ماں اور اس کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ابو فدا البدری نے پیر کوشنہوا کو بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ کے باہر غورقند کے علاقے میں اتوار کی سہ پہر پیش آیا جب بدقسمت بچوں کو ایک کھلونا نما آلہ ملا اور وہ اس سے کھیلنے لگے لیکن اچانک  اس کے پھٹنے سے پانچ بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

 جمعہ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کا واقعہ جو جمعہ کو مشرقی صوبہ لوگر میں پیش آیا تھا جس میں دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

 اسی طرح کے ایک اور دھماکے میں 10 روز قبل ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں چار بچے زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگی سے بچ جانےوالے ہتھیاروں کے دھماکوں کی وجہ سے ہر ماہ درجنوں افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جاں بحق اور معذور ہو جاتے ہیں۔