• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدتازترین

December 10, 2023

غزنی، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

 صوبائی پولیس دفتر نے اتوار کو  ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کئی کارروائیوں میں چھ اسالٹ رائفلوں سمیت اسلحہ صوبائی دارالحکومت غزنی شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں  قبضے میں لیا گیا۔

افغان نگراں حکومت نے جنگ سے تباہ حال ایشیائی ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لینے  کا عزم ظاہر کر رکھا ہے۔