کابل(شِنہوا)افغانستان کی وزارت صحت نےجنگ سے متاثرہ ملک میں پیر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چارروزہ مہم کےدوران پانچ سال سے کم عمر کے1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کوانسداد پولیوویکسین کی خوراکیں دی جائیں گی جو ملک سے اس مہلک مرض کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
افغان وزارت صحت نے کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے علاوہ بچوں کو مہم کے دوران وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیئے جائیں گے۔
افغانستان میں رواں سال اب تک پولیو کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی جبکہ 2022 میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔