کابل(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ، سمنگان، جوزجان، فاریاب اور سر پل میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوئی ۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کمال شاہ سید نے کہا کہ چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاو کی ویکسین دی جائے گی ۔
افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان امر نے کہا کہ افغان نگران حکومت جنگ سے متاثرہ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔