زرنج، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کےمغربی صوبے نمروز میں 450 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی گئی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر محمد قاسم محمد نے جمعرات کو بتایا کہ ہر خاندان کو 50 کلو چاول کا ایک ایک تھیلا دیا گیا ہے اور یہ کہ آنے والے دنوں میں 1ہزار سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں میں مزید امداد تقسیم کی جائے گی۔
چین نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جنگ سے تباہ حال ملک کوگرم کپڑے، کمبل، خیمے، انسداد کوویڈ- 19 ویکسین اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر امداد فراہم کی ہے۔