بامیان، افغانستان(شِنہوا) افغانستان میں حکام نے گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی صوبہ بامیان میں ضرورت مند خاندانوں میں چین اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی امداد تقسیم کی۔
قدرتی آفات کے انتظام اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی شاکر طاہر نے پیر کو کہا کہ ہر خاندان کو چین اور یونیسیف کی طرف سے فراہم کردہ 50 کلو چاول اور 50 کلو گندم کا ایک تھیلا ، صابن کا ایک پیکٹ اور ایک ہیلتھ کٹ دی گئی۔انہوں نے افغانستان میں ایک نازک مرحلے میں جہاں افغانوں کی اکثریت غربت کا شکار ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے پر چین اور یونیسیف کی تعریف کی۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ چین اور یونیسیف کی مشترکہ امداد چار اضلاع میں 446 خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
انسانی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک ضرورت مند رجب موعید نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم اس نازک صورتحال میں مدد کرنے پر یونیسیف اور چین دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔