کابل(شِنہوا)افغانستان کےمشرقی صوبے غزنی میں ماضی کی جنگوں میں بچ جانے والا گولہ پھٹنے سے 9 بچے لقمہ اجل بن گئے۔
غزنی کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر ملا حمید اللہ نثار نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبے کے ضلع غیروکےعلاقے زدران میں پیش آیا جہاں 4 سے 10 برس کی عمر کے بچوں کو ایک ڈیوائس ملی جس سے وہ کھیلنے لگے تاہم اس دوران وہ اچانک پھٹ گئی جس سے 9 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی صوبے ہلمند میں 22 مارچ کو پیش آیا تھا جس میں 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
جنگ سے متاثرہ افغانستان میں مبینہ طور پر دنیا کا سب سے زیادہ غیر استعمال شدہ اسلحہ موجود ہے جہاں گزشتہ 4 سے زائد عشروں سے زائد عرصے تک ہونے والی جنگوں اور خانہ جنگی کے نتیجے میں غیراستعمال شدہ ڈیوائس اور بارودی سرنگیں چھوڑدی گئی تھیں۔