• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحقتازترین

April 03, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبےغور کے ایک دور افتادہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

 سرکاری خبر ایجنسی باخترنے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات صوبے کے چہارسدہ ضلع کے  پہاڑی گاؤں خورنج میں پیش آیا۔

افغانستان کے کچھ حصوں میں پیر سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔