• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر4 کروڑ ڈالر کی ایک اور کھیپ موصولتازترین

February 13, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر 4کروڑ ڈالر کا ایک اور پیکج ملا  جو کابل کے ایک کمرشل بینک میں جمع کر دیا گیا ہے۔پیر کو دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) کے بیان کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں افغانستان بھیجے گئے 4کروڑ ڈالرز کی یہ تیسری کھیپ ہے۔ گزشتہ دو کھیپیں بدھ اور اتوار کو کابل پہنچیں تھیں۔دا افغانستان بینک (ڈی اے بی)نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایسے کسی بھی اصولی اقدام کو سراہتا ہے جو معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے غیر ملکی کرنسی کو ملک میں لانے میں مدد کرتا ہے۔افغانستان نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طور پر گزشتہ 16 ماہ کے دوران 1ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم حاصل کی ہے۔