قندوز، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں گزشتہ سال پاکستان سمیت مختلف ممالک سے واپس آنے والے تقریباً 12ہزار پناہ گزین خاندانوں کو آبادکیاگیا۔ مہاجرین اور وطن واپسی امور کے محکمے کے صوبائی سربراہ مولوی عبدالولی محمدی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف ممالک سے واپس آںے والے تقریباً 12ہزار خاندان قندوز میں آباد ہوئے جن میں سے زیادہ تر پاکستان سے واپس آئے ہیں۔
حکام کے مطابق مقامی اداروں نے امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر 2ہزار خاندانوں کو نقد رقم، خوراک اور کپڑوں سمیت امداد فراہم کی ہے، واپس آنے والوں کو مکانات بنانے کے لیے مزید سامان اور زمین فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ سال تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس آئے جن میں سے زیادہ تر پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے واپس آئے۔