• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کی نگراں حکومت نے 25ہزار گداگربچوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کردیتازترین

January 03, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے ملک بھرمیں بھیک مانگنے والے25ہزار سے زیادہ بچوں کوگداگری سے نجات دلاتے ہوئے تعلیم تک رسائی فراہم کی ہے۔ نجی میڈیا کے ادارے  طلوع نیوز کے مطابق وزارت محنت وسماجی امور کے ترجمان سمیع اللہ ابراہیمی نے بتایا کہ وزارت محنت وسماجی امور نے گزشتہ سال ملک بھر سے 25ہزار سے زائد  بھیک مانگنے والےبچوں کو پکڑا ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں، لیکن افغانستان میں بے شمار بچوں کو سڑکوں پر جوتے پالش کرنے اور کاروں کی صفائی سے لے کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے پانی کے کین لے جانے تک مختلف شعبوں میں کام کرتے دیکھا گیاہے۔