کابل(شِنہوا) افغانستان کی جیلوں میں اس وقت 40 غیر ملکی شہری قید ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق افغان جیل خانہ جات کے نائب سربراہ حبیب اللہ بدرنے کہا کہ افغانستان بھر میں غیر ملکی قیدیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے،جن کے خلاف قتل اور دیگرجرائم کے مقدمات درج ہیں۔ان قیدیوں کا تعلق پڑوسی ممالک سمیت مختلف ممالک سے ہے۔
افغان نگراں حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ ماہ کے آخر میں افغانستان میں دو امریکی شہریوں کے زیرحراست ہونے کی تصدیق کی تھی۔