• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، خودکش حملے سے مرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئیتازترین

October 05, 2022

کابل (شِنہوا) اقوام متحدہ کے افغانستان میں تعاون مشن نے بتایا ہے کہ کابل شہر کے مغربی حصے میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کابل کے ہزارہ حصے میں جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ہلا ک ہو نے والے 53 افراد  میں کم از کم 46 لڑکیاں اور نوجوان خواتین ہیں جبکہ 110 افراد زخمی بھی ہیں۔ 

ہماری انسانی حقوق ٹیم اس بارے رپورٹ تیار کررہی ہے۔

مغربی کابل کے ایک نواحی علاقے میں واقع ایک تعلیمی ادارے میں جمعہ کی صبح ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا۔دھماکہ کے وقت طلباء کی بڑی تعداد امتحان کی تیاری کررہی تھی۔

کسی گروپ یا فرد نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔