• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ،کالجزکے لیے داخلہ ٹیسٹ 6 جون سے شروع ہوگاتازترین

May 23, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان میں کالجزکے لیے داخلہ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ 6 جون سے شروع ہوگا۔تاہم لڑکیوں کو کالج کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی یا نہیں اس حوالے سے حکام خاموش ہیں۔

 سرکاری خبر ایجنسی باخترکے مطابق امتحانات سے متعلق قومی کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالباقی حقانی نے کہاکہ کالج داخلہ ٹیسٹ کانکور پانچ مراحل میں ہوں گے جن میں سے پہلا مرحلہ ملک کے 34 میں  سے16 صوبوں میں6جون کو منعقد ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں 21 اور 22 جون کو دارالحکومت کابل اور اس کے اضلاع میں داخلہ  ٹیسٹ کا انعقاد کیاجائے گا۔

افغانستان میں اس وقت ساتویں جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی عائد ہے۔حکام کی جانب سے ملک بھر میں داخلہ ٹیسٹ دینے والے طلبا کی تعداد اور لڑکیوں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔