کابل (شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت نے امریکہ سے بدنام زمانہ گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید واحد افغان قیدی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
طلوع نیوز نے افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ ہم عبدالرحیم کی رہائی کے لیے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ واحد افغان ہے جوگوانتاناموبے میں بند ہے۔ وہ بے قصور ہے اوراسے رہا کیا جانا چاہیے۔
نجی میڈیا کے مطابق عبدالرحیم، جو گزشتہ 17 سال سے گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید ہیں، کو گوانتاناموبے کے بحری اڈے پر امریکی فوجی جیل منتقل کرنے سے قبل لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عبدالرحیم کے بیٹے محمد داؤد نے طلوع نیوز کو بتایا کہ وہ دو ماہ کا تھا جب ان کے والد کو گرفتار کیا گیا محمد داؤد نے امریکہ سے ان کے والد کو رہا کرنےکا مطالبہ کیا۔