• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کےعلاقائی ممالک کےساتھ تعلقات بہترہورہےہیں: قائم مقام افغان وزیر خارجہتازترین

August 23, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے ساتھ افغان نگران حکومت کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں۔

افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار کے مطابق متقی نے حکومت کے احتسابی پروگرام کے ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال 70 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے افغانستان کے مختلف علاقوں کا سفر کیا جن میں 10 ہزار یورپی باشندے بھی شامل تھے۔

پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی راستے کھلے رکھے ہوئے ہیں تاکہ افغان مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کیا جا سکے۔

خبر ایجنسی بختار کے مطابق وزارت خارجہ علاقائی ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ کمیٹی کے ذریعے افغان مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔