قلات (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں پرٹیوسس یا کالی کھانسی کے باعث 300 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ، متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جن میں سے 2 بیماری کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صوبائی صحت عامہ کے ڈائریکٹر عبدالحکیم حکیمی نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ صوبے کے ضلع سوری میں پھوٹنے والے اس مرض نے گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم 300 افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے بیشتر بچے ہیں اور اس کے باعث 2 بچے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیماری سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے حکام صحت کی ایک ہنگامی ٹیم کو ضلع میں بھیج دیا گیا ہے۔
صوبائی دفتر صحت عامہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے اپنی رہائشگاہوں سے باہر نہ نکلیں تاکہ منتقل ہونے والی بیماری کے مزید پھیلنے سے بچا جا سکے۔
پرٹیوسس یا کالی کھانسی ایک انتہائی متعدی سانس کی بیماری ہے جو ناقابل برداشت شدید کھانسی کیلئے جانا جاتا ہے یہ بیماری اکثر اوقات سانس لینے میں دشواری کا باعث بھی بنتی ہے۔