قلات(شِنہوا)افغان حکام نے ملک کے جنوبی صوبے زابل میں 700 ہیکٹر سے زائد اراضی کو سیراب کرنے کے لیے ایک ڈیم کا افتتاح کیا ہے۔
صوبائی گورنر مولوی قدرت اللہ ابو حمزہ نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ ڈیم صوبائی دارالحکومت قلات شہر کے مضافات میں تانا ساہ کے علاقے میں تقریباً1 لاکھ امریکی ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا گیاجس سے کسانوں سمیت ہزاروں خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ اپنی زرعی مصنوعات کو بڑھانے کے لیے پانی کے ساتھ مزید زمین کی آبپاشی کر سکیں گے۔
افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ آبی ذخائر کیلئے ڈیم جس کا باضابطہ طورپرافتتاح کر کے فعال بنا دیا گیا ہے، میں 4لاکھ 50 ہزارمکعب میٹر پانی ذخیرہ ہو سکتا ہے اور اس سے کسانوں کو تانا ساہ کے علاقے اور اس کے آس پاس کے 700 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو سیراب کرنے میں سہولت میسر آئے گی۔