کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) نے قومی کرنسی افغانی کی شرح مبادلہ کو مستحکم کرنے کے لیے پیر کو نیلامی کے ذریعے 1کروڑ60 لاکھ ڈالر فروخت کیے۔
ملکی کرنسی افغانی گزشتہ کئی مہینوں سے غیر ملکی کرنسیوں بالخصوص امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر رہی ہے۔ 1 امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ ہفتے کے 88 افغانی سے بڑھ کر پیرکو88.50 افغانی ہو گئی۔
ڈی اے بی نے غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی گراوٹ کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں امریکی ڈالر داخل کیے ہیں۔
افغان مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بھی1کروڑ60 لاکھ امریکی ڈالر کی نیلامی کی۔