فراہ(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ کے ضلع فراہ رود میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے ترجمان محمد نسیم بدری نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت نویالیکینی گاؤں میں بدقسمت خاندان کے کچھ افراد اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے، اچانک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر افسر نے کہا کہ مہلک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
جنگ زدہ افغانستان کو بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ آلودہ ملک سمجھا جاتا ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران لاتعداد بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز آلات اور نہ پھٹ پانے والے بم بچ گئے ہیں جو اکثر لوگوں کی جانوں کے ضیائع کا سبب بنتے ہیں جن میں بیشتر بچے شامل ہیں۔