• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کے ضلع ژڑی میں دھماکہ کے باعث 4 افراد زخمیتازترین

September 20, 2022

قندھار(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع ژڑی میں دھماکہ کے باعث 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے ترجمان حاجی زاہد نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر پیر کے روز بتایا کہ دھماکہ ضلع ژڑی کے گاؤں سنزاری میں تقریباً دوپہر کے وقت ہوا جس میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ ایسے وقت ہوا جب افغان سیکورٹی فورسز نے شہریوں سے اسلحہ برآمد کرنے کیلئے صوبے بھر میں گھر گھر تلاشی شروع کر رکھی ہے۔