• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان یونیورسٹی طالبات کے لیے تعلیمی منصوبہ بنا رہا ہے: وزارتِ اعلیٰ تعلیمتازترین

August 21, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کی وزارت اعلیٰ تعلیم کی ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ طالبات کے لیے یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

مقامی طلوع نیوز ٹی وی نے پیر کو ایک رپورٹ  میں کہا کہ کمیٹی نے وزارت کی سالانہ رپورٹ بریفنگ کے دوران کہا کہ منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

طلوع نیوز نے اعلیٰ تعلیم کے قائم مقام نائب وزیر لطف اللہ خیرخواہ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کا وقت ابھی تک واضح نہیں ہے۔

افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے داخلہ پر تاحال پابندی عائد ہے  جبکہ افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے دسمبر 2022 میں خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔