پلِ خمری (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں یگے بعد دیگرے 2 ٹریفک حادثات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبائی پولیس ترجمان مولوی شیر احمد بر ہانی نے اتوار کے روز صحافیوں کو بتایا کہ پہلا حادثہ ہفتہ کی شام ضلع دوشی کے علاقے قلعہ گئی میں ہوا جہاں 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرانے سے 3 مسافر ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی ٹریفک عہد یدار نظام الدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اس واقعے کے کچھ دیربعد بعد ضلع دوشی کے اسی علاقے میں ایک اور بس الٹ کر کھائی میں گرگئی جس میں 8 مسافر ہلاک اور 39 زخمی ہوئے۔
لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور جنگ سے تباہ شدہ سڑکیں اکثر افغانستان میں مہلک سڑک حادثات کا باعث بنتی ہیں۔