• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین بچے جاں بحقتازترین

April 24, 2024

قندھار، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان اسد اللہ جمشید نے بدھ کو بتایاکہ صوبے کے معروف ضلع میں بچوں کو ایک کھلونا نما چیز ملی جس سے وہ کھیل رہے تھے ۔ تاہم اس کے پھٹنے  سے تین بچے موقع پر جاں بحق اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے  بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں سے ایک ہے، کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ جنگوں اور خانہ جنگی کے دوران بچ جانے والی لاتعداد بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے بارودی مواد کے دھماکوں سے ہر ماہ کم از کم ایک درجن افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔