کابل(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری خبر ایجنسی باخترنے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ صوبے کے ضلع بغلان مرکزی میں پیش آیا۔
افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں کیونکہ تقریباً چار دہائیوں کی جنگوں سے بچ جانے والے دھماکہ خیز آلات اور نہ پھٹنے والی بارودی سرنگوں سے ملک میں ہر ماہ ایک درجن سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔