لشکر گاہ، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جان نے تصدیق کی کہ دھماکہ ہفتہ کی سہ پہر ہیواد بازار کے علاقے میں ہوا، جس میں 3 بچے ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔ اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ تمام متاثرین ایک مذہبی اسکول کے طالب علم تھے۔ اس سے قبل جمعہ کو جنگ زدہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک مہلک دھماکے میں معروف عالم دین سمیت 18 افرادجاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے تھے۔