مزار شریف (شِنہوا) افغان فورسز نے افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
صوبائی پولیس ترجمان آصف وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ افغان فورسز نے نہرِ شاہی میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشنز کئے۔
داعش نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ داعش نے گزشتہ ایک سال سے زائد کے عرصے میں افغانستان میں ہلاکت خیز دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان کی نگران انتظامیہ نے داعش کو سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئےجنگ زدہ ملک میں مسلح دشمنوں کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔