• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک،5زخمیتازترین

May 08, 2024

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بدھ کو ایک بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے ایک بیان میں بتایا کہ صبح 11 بجے انسداد منشیات پولیس کے قافلے کو موٹرسائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل کچھ مقامی افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔