• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان عالمی برادری کے ساتھ مثبت تعلقات کا خواہاں ہے:قائم مقام وزیر خارجہتازترین

January 30, 2024

کابل(شِنہوا) افغان نگراں حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان مختلف ممالک کے ساتھ مثبت روابط اوراچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔  افغانستان کے حوالے سے علاقائی کانفرنس کے اختتام کے بعد منگل کی شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان وزیر نے کہا کہ ہم عالمی برادری ،تمام ممالک اور دور دراز کے ممالک سے افغانستان کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ "افغانستان کے علاقائی تعاون اقدام" کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کی میزبانی افغانستان کی نگران حکومت نے کی۔ امیر خان متقی نے کہا کہ تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پرامن اور ترقی پسند افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ کانفرنس کے تمام شرکاء نے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑنے میں افغانستان کے کردار پر زور دیا اوریہ کہ شرکاء نے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تعاون پر اتفاق کیاہے۔