فیض آباد، افغانستان (شِنہوا) افغانستان میں 250 نوجوانوں نے 70 روزہ تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد قومی فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔
صو بائی ڈ ائریکٹر برائے اطلاعات اور ثقافت قاری معاذ الدین احمدی نے اتوار کے روز بتایا کہ گریجویشن تقریب 219 عمرِثالث فوجی کور میں منعقد ہوئی۔
نئے گریجویٹ فوجیوں نے سند حاصل کرنے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں قوم کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے 1 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتمل قومی مضبوط فوج بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہوگی۔