• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان تاجروں کو وطن واپس آنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے:افغان نگراں حکومتتازترین

December 19, 2023

کابل(شِنہوا)  افغان نگراں حکومت نے کہا ہے کہ وہ کاروباری برادری کی مدد اور افغان تاجروں کو وطن واپس آنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

سرکاری خبرایجنسی باختر نے منگل کو ایک رپورٹ  میں قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی کے حوالے سے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے ملک واپس آنے والے  تارکین وطن تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

حنفی نے ان خیالات کا اظہار مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا جو ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

افغان حکام کے مطابق، لاکھوں افغان  دیگر ممالک میں  پناہ گزین کے طور پر قیام پذیر ہیں جن  میں سے کچھ کاروبار اور سرمایہ کاری کمپنیاں چلاتے ہیں۔