• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان سپریم لیڈر کا سرمایہ کاری ، بین الاقوامی برادری کیساتھ بات چیت پر زورتازترین

August 20, 2022

کابل (شِنہوا)افغانستان کی طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے عالمی برادری کے ساتھ بات چیت پرزور دیتے ہوئے کاروباری اداروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ روز قندھار میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان کسی کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی لیکن ہم شریعت
(اسلامی قانون) کے تحت عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور اعلیٰ حکام سمیت 3 ہزار سے زائد افراد نے ایک روزہ اجتماع میں شرکت کی جس میں گڈگورننس کو یقینی بنانے ، غربت سے لڑنے اور 15 اگست کو اپنی پہلی سالگرہ منانے والی افغان انتظامیہ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سپریم لیڈر نے کمپنیوں کو جنگ زدہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنےکیلئے کابینہ کے اقتصادی کمیشن کو بینکنگ، کان کنی اور زراعت سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے عدلیہ پر بھی زور دیا کہ وہ مسائل کے حل میں انصاف کو یقینی بنائے اور سب پر اسلامی قوانین کا مساوی اطلاق کیا جائے۔