• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان صوبے بغلان میں بارشوں اور سیلاب سے 40ہزار بچے بے گھر ہوگئےتازترین

May 14, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں حالیہ  شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً 40ہزار بچے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ عالمی خیراتی ادارے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹرارشد ملک کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بچے خوفزدہ ہیں۔ بہت سے لوگوں کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہوگیا ہے، نہ صرف  ان کے گھر بلکہ سکول اور کھیل کود کے میدان بھی ختم ہوگئے ہیں،ان کے جان پہچان کی سب جگہیں ختم ہوگئی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان میں دفتر اور مقامی افغان حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے  330 سے زائدافراد جاں بحق ہوئے جن کی زیادہ تعداد بغلان اور کچھ افراد تخار، بدخشاں اور غور صوبوں میں جاں بحق ہوئے۔