• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان صوبے بامیان میں خواتین کے لیے تجارتی مارکیٹ قائمتازترین

June 11, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبے بامیان میں خواتین کے لیے کاروبار چلانے کے لیے تجارتی مارکیٹ قائم کی گئی ہے۔

سرکاری باخترنیوزایجنسی نے منگل کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ مارکیٹ صوبائی دارالحکومت بامیان شہرکے فیملی پارک کے علاقے میں کھولی گئی ہے جہاں خواتین کو 18 دکانوں میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق خواتین کو اس بازار میں اپنی مصنوعات بشمول دستکاریوں،خطاطی کے نمونوں، قالین اور ہاتھ سے بنی دیگراشیا کی نمائش کی اجازت ہوگی۔

افغانستان کے کئی صوبوں بشمول ہرات، بلخ، بدخشاں اور دارالحکومت کابل میں خواتین کے لیے تجارتی مارکیٹیں کھولی گئی ہیں۔