مزار شریف(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے شمالی صوبہ بلخ میں داعش (آئی ایس) دہشت گرد گروپ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جس میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔
افغان نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتہ کے روزبتایاکہ یہ چھاپہ افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے صوبائی دارالحکومت مزار شریف شہر کے پولیس اضلاع 5، 6 اور 8 میں مارا گیا۔
مجاہد نے کارروائیوں میں مارے گئے آئی ایس کے عسکریت پسندوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔