فائل فوٹو، افغانستان ، صوبہ بدخشاں میں ایک چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورس کے ارکان گاڑی چیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)
پلِ خمری (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں پولیس نے اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی شیر احمد برہانی نے اتوار کے روز بتایا کہ ہفتے کی رات گئے ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے صوبائی دارالحکومت پلِ خمری شہر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔اس میں ایک راکٹ سے چلنے والا دستی بم ، 5 اے کے 47 ، 13 پستول اور 13 دستی بم شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بغلان اور ہمسایہ صوبوں قندوز اور سمن گان میں تلاشی کی کارروائیوں میں ہزاروں ہتھیار اور گولہ بارود اکٹھا کیا ہے۔
افغانستان کی نگران حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں امن و سلامتی کے استحکام کی کوششوں کے تحت سکیورٹی اداروں کے علاوہ تمام افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرلیا جائے گا۔