کابل(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے دارالحکومت کابل میں ایک تاجر کو بازیاب کراتے ہوئے تین اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پولیس یونٹس نے پیر کی شام کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں اغوا کارگروہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں ایک مغوی تاجر کو بازیاب کرایا گیا اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیوں میں پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لغمان، تخار، ہلمند اور سمنگان صوبوں میں چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا میں ملوث 18 مجرموں کو گرفتار کیا۔