• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان پولیس نے کابل میں 4 مجرموں کو گرفتار کر لیاتازترین

March 16, 2023

کابل(شِنہوا)افغان پولیس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قتل سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 8 کے سربراہ مولوی فضل رحمان زبیر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایاکہ لوگوں کو قتل کرنے اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ، گرفتارملزمان کابل شہر کے کچھ حصوں میں مسلح ڈکیتی اور چوری میں بھی ملوث تھے۔

اہلکار نے بتایا کہ افغان پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے دو پستول سمیت اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ گرفتار افراد نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کے کریک ڈاؤن میں پولیس نے بدھ کی صبح کابل شہر میں اغوا کاروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا تھا اور ایک تاجر کو اغوا کاروں سے بازیاب کرایا۔

افغان نگراں حکومت نے جنگ زدہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان میں دیگر جگہوں پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔