• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان پولیس میں نئی خواتین اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا، میڈیاتازترین

November 01, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان میں کچھ خواتین کو ضروری تربیت مکمل ہونے کے بعد افغان نیشنل پولیس فورس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے منگل کے روز بتایا کہ ضروری تربیت حاصل کرنے کے بعد متعدد خواتین پولیس اہلکاروں نے معاشرے کی خدمت کیلئے پولیس فورس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

افغانستان کی پولیس فورس میں شامل ہونیوالی نئی خواتین اہلکاروں کی تعداد بتائے بغیر رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین پولیس اہلکار وزارت داخلہ کے ماتحت افغانستان نیشنل پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی خواتین پولیس اہلکاروں نے سابق خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی افغان نیشنل پولیس میں دوبارہ شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔