• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان پولیس کی کابل میں کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمدتازترین

March 06, 2023

کابل(شِنہوا) افغان پولیس نے دارالحکومت کابل میں سرچ  آپریشنز کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، جس میں پانچ اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔

پولیس افسر حاجی شیر علی نے بتایا کہ پیر کی صبح پولیس ڈسٹرکٹ 3 کے علاقے کارت چار میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران  پولیس نے پانچ اے کے-47 رائفلیں، دو پستول اور عسکری آلات قبضے میں لیے۔

اس سے ایک روز قبل اسی طرح کی کارروائیوں میں، پولیس نے شمالی صوبے جوزجان میں اینٹی ٹینک اور اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاتھا۔