• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان نگران حکومت زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے گھر تعمیر کرے گی: نائب وزیراعظمتازترین

October 11, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت ہفتہ کو مغربی افغانستان کے ہرات اور پڑوسی فراہ اور بادغیس صوبوں میں آنے والے تباہ کن زلزلوں میں اپنے گھروں سے محروم ہونے  والے خاندانوں کے لیے مکانات تعمیر کرے گی۔

یہ بات  افغان قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے ہرات میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

 چائنہ ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق 6.2 شدت کے دو تباہ کن زلزلوں اور ان کے بعد کئی آفٹر شاکس نے ہفتے کے روز مغربی افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا  جس کا مرکز ہرات صوبے کے زندا جان ضلع میں تھا جس میں کم سے کم 2 ہزار 53 افرادجاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

برادر کے مطابق ہرات میں آنے والے زلزلوں میں 1200  سے 1500کے درمیان رہائشی مکانات تباہ ہو ئے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے برادر کے حوالے سے بتایا کہ امارت اسلامیہ ان خاندانوں کے لیے معیاری مکانات تعمیر کرے گی جن کے گھر زلزلے میں تباہ ہو گئے ہیں۔