• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغان نگران حکومت نے بگرام ایئر فیلڈ کی مرمت شروع کر دیتازترین

September 22, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت نے ملک میں سابق امریکی فوجی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کو فعال بنانے کیلئےاس کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کے حکام کی ہدایات کے مطابق وزارت کی انجینئرنگ ٹیم نے بگرام ہوائی اڈے کو فعال بنانے کیلئے آج سے اس اڈے کی تعمیر نو، تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

دارالحکومت کابل سے 50 کلومیٹر شمال میں واقع یہ ہوائی اڈا امریکی زیرقیادت افواج کی افغانستان میں 20 سالہ موجودگی کے دوران اگست 2021ء کے اختتام تک ایک اہم فوجی اڈے کے طور پر امریکی زیرقیادت افواج کے زیراستعمال رہا۔

وزارت دفاع کے مطابق امریکی فوجیوں نے گزشتہ سال 30 اگست کو جنگ زدہ ملک کو خالی کرنے سے قبل ہوائی اڈے پر موجود تمام تنصیبات کو تباہ کر دیا تھا۔

وزارت نے بتایا کہ وزارت دفاع کی انجینئرنگ ٹیم اپنے محدود وسائل کے ساتھ بگرام ہوائی اڈے کی جلد از جلد مرمت اور اسے دوبارہ فعال کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔