کابل(شِنہوا)افغان نگران حکومت کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر کو قائم مقام وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
افغان نگران حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چونکہ قائم مقام وزیر اعظم ملاحسن اخوند بیمار ہیں اور انہیں قندھار میں کچھ عرصے کے لیے علاج اور آرام کی ضرورت ہے، اس لیے مولوی عبدالکبیر کو وزیر اعظم کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
مولوی کبیر نے سیاسی امورکے بارے میں نائب وزیراعظم اور اگست2021میں افغانستان سےغیرملکی افواج کےانخلاء پر امریکہ کےساتھ طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
طالبان کے ایک بااثررکن کےطور پر انہوں نے طالبان کی سابقہ حکومت کے دوران صوبہ ننگرہار کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں جو 2001 میں افغانستان پر امریکی قیادت میں حملے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔