افغان نگراں حکومت نے 90 سے زائد سابق خواتین پولیس اہلکاربھرتی کرلیںتازترین
September 27, 2022
فیض آباد (شِنہوا) بدخشاں پولیس کے شعبہ تربیت کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کی صوبائی انتظامیہ نے صوبے میں 90 سے زائد سابق خواتین پولیس اہلکاروں کو پولیس فورس میں بھرتی کیا ہے۔
محمد نور نے شِںہوا کو بتایا کہ "بدخشاں کے صوبائی محکمہ پولیس نے 70 سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں اور 20 خواتین پولیس افسران کو ذمہ داریاں دی ہیں تاکہ وہ پولیس فورس کو ان کی فرائض کی انجام دہی میں مدد دے سکیں۔
بھرتی ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں نے سابق دورحکومت میں پولیس فورس میں کام کیا تھا تاہم گزشتہ اگست میں طالبان کی جانب سے حکومتی انتظام سنبھالنے کے بعد وہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔
نورنے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کے سبب پولیس اہلکاروں کے لئے مناسب طریقے سے ڈیوٹی انجام دینا یا کسی مشتبہ گھر یا کسی خاتون کی تلاشی لینا مشکل ہے۔